مستعفی وزیراعظم سعد حریری کو اغواء کرلیاگیا ہے،لبنانی صدر

بیروت (این این آئی)لبنان کے صدرمشیل عون نے کہاہے کہ لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کو اغواء کرلیاگیا ہے،لبنان کے ایک سینئر اہلکار نے برطانوی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ صدر عون نے امریکہ ،روس اورفرانسیسی سفارت کاروں کے ایک گروپ کو بتایا کہ لبنانی وزیراعظم سعد حریری کو اغوا کیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ بیروت میں سعد حریری کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد ان کے حق میں بینرز لگے ہوئے ہیںتاہم ان کے بیان کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے،واضح رہے کہ لبنان کے وزیرِاعظم سعد حریری نے اپنی زندگی کو لاحق خطرات کی وجہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر شدید تنقید کی تھی۔سعد حریری وزارتِ عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد سے دوبارہ منظرعام پر نہیں آئے ۔لبنان کے صدر نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاض میں ایک ہفتہ قبل مستعفی ہونے والے لبنانی وزیراعظم سعد حریری کی صورتحال کے بارے میں وضاحت کرے۔لبنان کے صدر میںشال عون نے ابھی تک سعد حریری کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں لبنانی صدر میںشال عون نے کہا کہ سعد حریری جس پراسرار صورتحال کا سامنا سعودی عرب میں کر رہے ہیں اس کی وجہ سے انھوں نے جو کچھ کہا یا کہیں گے اس سے حقیقت کی عکاسی نہیں ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن