اپنی مرضی سے سعودی عرب میں ٹھہرا ہوں: سعد الحریری، لبنان واپس جاکر استعفیٰ واپس لینے کا عندیہ

Nov 13, 2017

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری منظرعام پر آگئے۔ سعد الحریری نے سعودی عرب میں اپنی نظربندی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی مرضی سے سعودی عرب میں ٹھہرا ہوا ہوں۔ لبنانی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جلد بیروت واپس جائونگا۔ استعفیٰ واپس لے لوں تو حزب اللہ عدم مداخلت کی پالیسی کا احترام کرے۔ انہوں نے کہا سعودی ولی عہد مجھے اور میں انہیں اپنا بھائی سمجھتا ہوں۔ سعودی ولی عہد سے میرے بہترین تعلقات ہیں۔ میں خاموش تماشائی تھا تاکہ لوگ استعفے کے بعد کی صورتحال کو سمجھ سکیں۔دوسری طرف برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ سعد الحریری کو تاخیر کے بغیر لبنان جانا چاہئے۔ لبنانی وزیر خارجہ سے بات چیت میں انہوں نے سابق وزیراعظم کیلئے اپنی بھرپور سپورٹ کا عزم دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کو علاقائی مفادات کیلئے آلے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے، لبنان کی آزادی کا احترام کرنا چاہئے۔

مزیدخبریں