لاہور (آئی این پی )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ شریف خاندان اوراسحاق ڈارنے متعارف کرائی ،حدیبیہ پیپرملزکیس میں اسحاق ڈارنے باربارشہبازشریف کانام لیاہے ،وفاقی وزیر خزانہ کا اعتراف شہبازشریف کیلئے پھندا ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید نے کہا کہ حدیبیہ کیس میں میاں شریف سے لے کر پورا خاندان نامزد ہے ،اس کیس میںلندن میں مقیم قاضی فیملی کو بھی طلب کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنس میں نامزد تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالیں جائیںاورشریف خاندان نے جو متضاد بیانات دیئے انکا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا جائے،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نوازشریف جمہوریت اوراداروں کیخلاف سازش کررہے ہیں۔
حدیبیہ پیپرملز کیس میں اسحاق ڈار کا اعتراف شہبازشریف کیلئے پھندا ہے، محمود الر شید
Nov 13, 2017