کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے جلسے انتخابی تیاریوں کی ریہرسل ہے ،اہلسنت کی جماعتیں انتخابات میں کامیابی کیلئے سنجیدہ ہیں ،اہلسنت کا بڑا سیاسی اتحاد بہت جلد عمل میں آئیگا،ملک کو معاشی ترقی پر لیجانے کیلئے تمام اکائیوں کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا ، پاکستان سنی تحریک کسی بھی الائنس کا حصہ بننے کیلئے اپنے منشور اور اہلسنت کے مفادات کو نظر انداز نہیں کرسکتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علاقائی عہدایداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان ہمارے اکابرین کی قربانیوں کا ثمر ہے ،اپنے قائدین کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے ،ہمارا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں سیکولر ازم ،کمیونزم اور روشن خیالی کے نظام ناکام ہوچکے ہیں ،نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا ،اقرباپروری ،کرپشن اور سیاسی گٹھ جوڑ نے ہمیشہ عوام کے حقوق کا استحصال کیا ہے ،عوام کومسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے دعوئے نہیں عملی جدوجہد کی ضرورت ہے ۔
سیاسی جماعتوں کےجلسے انتخابی تیاریوں کی ریہرسل ہے، ثروت قادری
Nov 13, 2017