وہاڑی:19کلو دودھ دینےوالی بکری مقابلہ میں اول

Nov 13, 2017

وہاڑی(نامہ نگار))پنجا ب بھر سے آئی بکریوں کے درمیان زیادہ دودھ دینے کا مقابلہ ہو ا۔ضیاء اللہ کی بکری نے ساڑھے19کلو دودھ دے کر مقابلہ جیت لیا ، بکری فروخت کرنے کی آفرمالک نے ٹھکرا دی ، واقعات کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقہ کسم سر کے قریب گرائونڈ میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئی ہوئی بکریوں میں زیادہ دودھ دینے کا مقابلہ ہوا جس میں عبدالرشید ، ابرار خالد ، محمد عمر، وسیم ، ملک منیر ، ضیاء اللہ ، سلطان بھٹی ، بگی سمیت متعدد بکری ما لکان نے اپنی اپنی بکریوں کے ہمراہ شرکت کی ، مقابلہ ساڑھے انیس کلودودھ سب سے زیادہ دے کر ضیاء اللہ کی بکری نے جیت لیا جبکہ سلطان بھٹی سکنہ 567ای بی کی بکری نے ساڑھے گیارہ کلو دودھ دے کر دوسری پوز یشن حاصل کی ، اس موقعہ پر دور دراز سے لوگ مقابلہ دیکھنے کے لیے آئے اور مقابلہ جیتنے والے ضیاء اللہ سپرا اور اسکی بکری کو عوام نے کندھوں پر اُٹھا لیا ، اس موقعہ پر حافظ آباد سے آئے ہوئے کا کا گجر نے ساڑھے پا نچ لا کھ روپے میں بکری خریدنے کی پیش کش کردی جس پر بکری ما لک نے فروخت کرنے سے انکار کردیا ۔

مزیدخبریں