سنی اتحاد کونسل‘ مجلس وحدت المسلمین کا بھی عوامی اتحاد میں شمولیت سےانکار

لاہور (افتخار عالم‘ نیشن رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک کے بعد سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین نے بھی مشرف کی قیادت میں 23 جماعتوں پر مشتمل پاکستان عوامی اتحاد میں شمولیت سے انکار کردیا جس کے بعد سابق صدر مشرف کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ تینوں جماعتوں نے علیحدہ علیحدہ بیان میں کہا کہ ان کا مذکورہ اتحاد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاکستان عوامی اتحاد میں شامل ہونے والی زیادہ تر جماعتیں عوام میں مقبول نہیں ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ آئندہ الیکشن سے قبل مسلم لیگ (ن) کیخلاف بڑا اتحاد قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ اے پی ایم ایل کے رہنماء نے بتایا کہ مذکورہ تینوں پارٹیاں جلد پاکستان عوامی اتحاد میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن