شمس الرحمن سواتی کی خوشدامن اور محمدانیس کی والدہ و کی نمازجنازہ سٹلائیٹ ٹائون میں اداکی گئی

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی کی خوشدامن اور محمدانیس کی والدہ وفات پاگئیں ،مرحومہ کی نمازجنازہ سٹلائیٹ ٹائون میں اداکی گئی۔اس موقع پر راجہ محمدجواد،ڈاکٹرحفیظ الرحمن، سیدعارف شیرازی،سیدارشدفاروق ،عبیدالرحمن، سید عذیر حامد،چوہدری عابد محمود ،انعام الحق اعوان ،ضیاء اللہ چوہان،رائو محمدجاوید،تجمل حسن جرال سمیت سیاسی ،سماجی،کاروباری شخصیات کے علاوہ صحافیوں اورجڑواں شہروں سے جماعت اسلامی کے کارکنان ا ورشہریوں کی بڑی تعداد نمازجنازہ میں شریک تھی۔بعدازاں امیرجماعت اسلامی پاکستان سینٹرسراج الحق ،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ،مرکزی نائب امیرمیاں محمداسلم ،سیکرٹری اطلاعات امیرالعظیم ودیگرذمہ داران نے شمس الرحمن سواتی اور محمدانیس سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے صبرجمیل کیلئے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن