راولپنڈی میں مرغی فی کلوقیمت اچانک25 روپے اضافہ سے188 روپے ہوگئی

Nov 13, 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں مرغی فی کلوقیمت میں اچانک25 روپے اضافہ سے188 روپے ہوگئی گذشتہ روز مرغی163 روپے کلو ہو گئی تھی جبکہ چائنہ کے لہسن کو بھی پر لگ گئے بازار میں چائنہ کا لہسن 125 روپے سے128 روپے فی کلو فروخت کیا گیاجبکہ دیسی لہسن 105 روپے سے110 روپے فی کلو فروخت ہوامٹر بھی عام شہر کی دسترس سے دور رہے جو120 روپے سے122 روپے فی کلو فروخت کئے گئے شملہ مرچ نے بھی شہریوں کو ہاتھ نہ لگانے دیا جو120 روپے سے125 روپے فی کلو جبکہ سبز مرچ 100 روپے سے110 روپے فی کلو فروخت ہوئی ٹماٹر کی قیمتیں توازن میں نہ آسکیں اتوار کو بھی مارکیٹ میں ٹماٹر100 روپے سے105 روپے فی کلو فروخت ہوئے فراشبین 85 روپے سے90 روپے کلو فروخت کی گئی سبز دھینئے کی قیمت بھی فی گڈی 9 روپے سے دس روپے رہی پھلوں میں سندر خانی انگور200 روپے سے210 روپے کلو ، ٹافی انگور135 روپے سے150 روپے ، گولا انگور130 روپے سے140 روپے ، انار بدانہ260 روپے سے300 روپے ، انار قندھاری160 روپے سے170 روپے فی کلو فروخت کئے گئے چائنہ کی ناشپاتی بھی قیمت میں سب کو پیچھے چھوڑ گئی جو150 روپے سے155 روپے کلو فروخت ہوئی کالا کلو سیب120 روپے سے130 روپے ، ایرانی سیب130 روپے سے140 روپے گولڈن سیب70 روپے سے100 روپے، سیب امری 65 روپے سے70 روپے کلو فروخت کئے گئے املوک75 روپے سے80 روپے، امرود 50 روپے سے70 روپے کلو فروخت ہوئے کیلاپاکستانی40 روپے سے60 روپے، مالٹا80 روپے سے100 روپے اور مسمی80 روپے سے10 روپے فی درجن فروخت ہوئے۔

مزیدخبریں