راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ صادق آباد پولیس نے نشتر سٹریٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے البراک کمپنی کے دو سنیٹری ورکروں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا البراک کے اہلکار ماجد مسیح کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی جس میں کہا گیا کہ سینیٹری ورکروں آصف اور ثاقب کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل جبکہ ڈرائیور ارشاد کو زخمی کردیا اس دوہرے قتل کیس کی تفتیش پولیس اس سال جون اور اگست میں قتل ہونے والے البراک کے دیگر دو اہلکاروں کے مقدمات کی ہونے والی تفتیش کے تناظر میں کر رہی ہے پولیس تاحال حملہ آوروں کے موٹو کا پتہ چلانے کیلئے مصروف تفتیش ہے پولیس نے یہ ایف آئی آر زیر دفعات302 . 324 / 34 درج کی ہے پولیس نے اس واقعہ کو دہشت گردی کے واقعہ سے تعبیر نہیں کیا ۔