قومی اورپنجاب اسمبلی میں طوفان بدتمیزی

مکرمی ! اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان نیک نیت ہیں اور ملک کو قرضوں کی دلدی سے نکالنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں مگر ان کے وزراالٹی ڈگر پر چل رہے ہیں اور انہوں نے اپوزیشن کے ساتھ محاذ آرائی شروع کر رکھی ہے اور اس سے ملک میں سیاسی بے یقینی پیدا ہو رہی ہے۔ عمران خان کو چاہیے کہ ان کی سرزنش کریں کیونکہ لوگوںمیں تاثر پھیل رہا ہے ۔ کہ حکومت سیاسی انتقام لینے پر تل گئی ہے۔ فواد چودھری نے حال ہی میں یہ ارشاد فرمایا ہے کہ سندھ میں غنڈہ گردی کا راج ہے کیا اس طرح سے پی پی وفاق کے خلاف مہم جوئی کا راستہ نہیں اپنائے گی۔ جس سے جمہوریت خطرے سے دو چار ہو سکتی ہے ایسے دھمکی آمیز بیانات کو یکسر بند کر دینا چاہیے کیونکہ قرآن پاک اچھی گفتگو اور نرم لہجے کی تلقین کرتا ہے ۔خدا کا خوف کریں اور اس غیر معیاری رویے سے باز آ جائیں ۔ تو میرے محترم وزراءصاحبان ذرا سوچیں کہ ہم تو مسلمان ہونے کے ناطے سے بھائی بھائی ہیں تو کیا ہمیں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا زیب دیتا ہے ۔ یقینا بالکل نہیں۔(منظر شفیع ، سینئر ایڈووکیٹ گلشن راوی لاہور)

ای پیپر دی نیشن