ملک میں اقلیتوں کو تمام مراعات میسر ہیں، ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی نے کہا ہے کہ  پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو تمام مراعات و آسانیاں حاصل ہیں تمام اقلیتی باشندے مذہبی عبادات او رتہوار بڑھ چڑھ کر انتہائی گرم جوشی اور اپنی مذہبی روح کے مطابق مناتے ہیں۔وہ چوہان آرٹس کی جانب سے دیوالی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہندو اقلیت پاکستان میں امن کے ساتھ اور اپنے آئینی و قانونی حقوق کیساتھ زندگی گزار رہی ہے او رملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر جدوجہد اور خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنا حقیقی کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پچھلے سال ہولی او ردیوالی کے ہندوئوں کے تہواروں میں محمد نواز شریف وہ پہلے پاکستانی وزیراعظم ہیں جنہوں نے ان پروگرامز میں شرکت کی اور ہندو برادری کے دل جیت لئے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ افسران سے اس موقع پر خصوصی ات کو سراہا تقریب میں لکی ڈراز کے ذریعے موٹرسائیکل ، واشنگ مشین، ٹی وی او رجوسر مشین کی قرعہ اندازی کرکے جیتنے والوں کو انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پرمہاراج شری رام ناتھ مشرہ، ایم پی اے سندھ اسمبلی منگلہ شرما، آرگنائزروج چوہان، مہیش کمار، جوار لال آڈوانی، او ر پردیپ ، مہاراج روی رمیش، ڈجے کمار مہیش کمار تلیر رمیش سناوگوند،سری رام ناگ مہاراج، ڈاکٹر راج اشوک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...