مسکراہٹیں

Nov 13, 2018

٭۔ ایک پولیس انسپکٹر کی شادی تھی بارات جا رہی تھی وہ اپنے دوست کے ہمراہ کار میں بیٹھا تھا۔ پیچھے آنے والی باراتیوں کی بس کو دیکھتے ہوئے وہ اپنے دوست سے کہنے لگا۔
پیچھے سے جو بس آرہی ہے وہ مشکوک لگتی ہے۔ گھر سے یہاں تک ہمارا پیچھا کر رہی ہے۔
٭٭٭٭
٭۔ ایک پاگل نے دوسرے پاگل سے کہا،
لوگ ہمیں پاگل کیوں کہتے ہیں؟
دوسرے پاگل نے جواب دیا… لوگوں کو دفع کرو یہ لیموں پکڑو اور لسی بناؤ۔
٭٭٭٭
٭۔ ایک بنک میں ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے۔ ایک ڈاکو نے ایک آدمی سے پوچھا… کیا تم نے مجھے ڈاکہ ڈالتے دیکھا ہے؟ آدمی: ہاں دیکھا ہے۔
ڈاکو نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
ڈاکو: (دوسرے آدمی سے)… کیا تم نے مجھے ڈاکہ ڈالتے دیکھا ہے؟
دوسرا آدمی: نہیں، میں نے نہیں دیکھا لیکن میرے ساتھ میری بیوی ہے۔ اس نے دیکھا ہے۔
ایمان وقار علی

مزیدخبریں