وزیراعظم جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے اہم اقدامات کا جلد اعلان کریں گے: عثمان بزدار

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتاےا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے اہم اقدامات کا اعلان جلد کریں گے۔ ایک نجی چینل کیساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں گے جو اس معاملے کی نگرانی کرے گی۔ صوبائی کابینہ کا مہینے میں ایک اجلاس جنوبی پنجاب میں منعقد کیا جائے گا جبکہ اس خطے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب حکومتی اتحادی ق لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے جنوبی پنجاب صوبے کی مخالفت کی اور کہا کہ وہ یہ معاملہ وزیراعظم سے ملاقات میں اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 'میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے خلاف نہیں بلکہ جنوبی پنجاب صوبے میں بہاولپور کو بھی شامل کرنے کی تجویز کے خلاف ہوں، میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کروں گا اور ان کی پرانی تقریریں بھی ساتھ لے جاو¿ں گا جن میں انہوں نے بہاولپور صوبے کے حق میں باتیں کی تھیں پیپلز پارٹی اور مسلم لےگ ن پنجاب اسمبلی میں بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے قراردادیں منظور کرچکے ہیں۔
عثمان بزدار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...