آرمی چیف کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ‘ صدر وزیراعظم چیف جسٹس بلاول و دیگر کی شرکت

Nov 13, 2018

اسلام آباد+ لاہور (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کی آرمی ہا¶س میں تقریب ولیمہ منعقد ہوئی۔ تقریب ولیمہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی شریک ہوئے۔ اسکے علاوہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، گورنر پنجاب چودھری سرور، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور شیخ رشید بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں قومی سیاستدانوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی جن میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف، رانا تنویر حسین، چودھری نثار، اعتزاز احسن، خورشید شاہ، جہانگیر ترین، حاصل بزنجو، سنیٹر تنویر چودھری نے شرکت کی۔ سابق کرکٹر شعیب اختر، گلوکار شہزاد رائے بھی شریک ہوئے۔ دعوت ولیمہ میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی۔ اسکے علاوہ امریکہ، افغانستان کے سفیروں اور برطانوی ہائی کمشنر نے بھی ولیمے کی تقریب میں شرکت کی۔ صباح نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے کا نکاح کا کاروباری شخصیت صابر حمید کی بیٹی سے لاہور میں ہوا اور دینی سکالر علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے آرمی چیف کے صاحبزادے کا نکاح پڑھایا۔ نکاح کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں دولہا اور دلہن کے قریبی عزیزواقارب نے شرکت کی۔
ولیمہ

مزیدخبریں