پاکستان اور چین کے درمیان وائرل امراض کی تحقیق پرمعاہدہ

Nov 13, 2018

کراچی(آئی این پی)بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)جامعہ کراچی اور چین کے تحقیقی ادارے وہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی،چائنیز اکیڈمی آف سائنسزکے درمیان ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف ”وائرولوجی“بلکہ تحقیقی و تعلیمی تعاون کو مزید بڑھانا ہے ملک میں ”وائرولوجی“ کا کوئی قومی ادارہ موجود نہیں ہے جبکہ پاکستان وائرل مرض ہیپاٹائٹس میں دنیا میں اول نمبر پر ہے۔آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سینئر افسر نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سائنسدانوں اور ٹیکنیشنوں کا باہمی تبادلہ بھی کیا جائے گا۔
معاہدہ

مزیدخبریں