بااثر لوگوں کے جرائم سے چشم پوشی جبکہ غریب غربا کو سزا دی جاتی ہے وزیراعظم

Nov 13, 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد کے متعلقہ ایشوز کے حوالے سے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد کی مجموعی صورتحال، امن و امان، قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن و دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت شہریار آفریدی، معاون خصوصی علی نواز اعوان اور ایم این اے راجہ خرم نواز کو اسلام آباد کیلئے خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی۔ اسلام آباد میں لینڈ مافیا، ڈرگ ڈیلرز اور خصوصاً تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف جاری مہم کو مزید منظم کرنے اور اسے موثر بنانے کے لئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میںکوارڈی نیشن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور ایم این اے راجہ خرم نواز کمیٹی کی رہنمائی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر اور موثر بنانے کے لئے آئی جی اسلام آباد سے سفارشات طلب کی گئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد اور اس کے مضافات میں غریبوں کی زمینیں ہتھیانے اور ان پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کیخلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت کو ماڈل سٹی بنانے اور اس میں بلاتفریق و امتیاز قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعظم کی پولیس، اسلام آباد انتظامیہ و دیگر اداروں کو ہرممکنہ سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کی، اسلام آباد میں لینڈ مافیا بالکل برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں طبقاتی قانون کا رواج ہے جہاں بااثر لوگوں کے جرائم سے چشم پوشی جبکہ غریب غربا کو سزا دی جاتی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت اس روایت کو بدلنے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریبوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے کرنے والوں اور لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن عوام اور میڈیا کو ساتھ لے کر آگے بڑھایا جائے۔ وزےراعظم عمران خان سے قطر کی مسلح افواج کے سربراہ نے ملاقات کی ہے جس مےں دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خےال کےا گےا۔ وزےر دفاع پروےز خٹک بھی ملاقات مےں شرےک تھے۔ قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے وزیراعظم کو امیر قطر اور وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔ علاوہ ازیں عمران خان نے سندھ کے پارٹی ارکان قومی اسمبلی کااجلاس (آج) منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں طلب کر لیا۔ عمران خان نے سپیکر کو ایتھکس کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے کہاکہ ایتھکس کمیٹی کا قیام جلد عمل میں لایا جائے۔ کمیٹی میں سینٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان شامل کئے جائیں۔


عمران

مزیدخبریں