چیئرمین نیب ڈی جیز، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران کے میڈیا(پرنٹ اور الیکٹرانک)کو انٹرویودینے پر پابندی عائد

Nov 13, 2018

اسلام آباد (نا مہ نگار)چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے تمام ڈی جیز، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران کے میڈیا(پرنٹ اور الیکٹرانک)کو انٹرویودینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر میڈیا کو کسی ریفرنس یا مقدمے سے متعلق معلومات درکار ہوں گی تو نیب ترجمان، بیورو کا موقف دینے کے مجاز ہوں گے۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کے میڈیا انٹرویو کا ریکارڈ بھی پیمرا سے طلب کرلیا گیا ہے جس کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ تمام معزز اراکین اسمبلی کا احترام کرتے ہیں، اگر میڈیا کو کسی ریفرنس یا مقدمہ کی معلومات درکار ہوں گی تو ترجمان نیب موقف دینے کا مجاز ہوگا جب کہ میڈیا نیب کی جاری تحقیقات کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو میں شہباز شریف کے خلاف نیب کیسز پر بات کی تھی جس کا چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا تھا۔
انٹرویو/ پابندی

مزیدخبریں