لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد انوارالحق نے چیف جسٹس ہاﺅس اور ججز ریسٹ ہاﺅس پر تعینات پولیس کی اضافی نفری واپس کردی ہے۔ جسٹس انوارالحق نے پروٹوکول کے بعد چیف جسٹس ہاﺅس اور ججز ریسٹ ہاﺅس پر تعینات پولیس کی اضافی نفری بھی واپس کردی۔ واپس بھجوائی جانے والی نفری میں 18 پولیس اہلکار اور ایک مجاہد سکواڈ کی گاڑی شامل ہے۔ پولیس کے یہ دستے 2009 سے چیف جسٹس ہاﺅس اور ججز ریسٹ ہاﺅ س پر تعینات تھے۔
نفری واپس
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپنے گھر، ججز ریسٹ ہاﺅس پر تعینات پولیس کی اضافی نفری واپس کر دی
Nov 13, 2018