پی آئی اے کیلئے 17 ارب روپے کے مالی پیکیج کی منظوری

Nov 13, 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے 17 ارب روپے کے مالی پیکیج کی منظوری دیدی۔ ایس ایس جی سی ایل کو روزانہ بٹیرزم فیلڈ سے 10 ملین اور ایس این جی پی ایل کے لئے حسین فیلڈ سے 12 ملین گیس فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ گیس مینجمنٹ پلان پر فیصلہ م¶خر کر دیا گیا۔ پی آئی اے کے لئے مالی پیکیج دینے کی سمری میں کہا گیا کہ ادارہ شدید مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ تیل کے نرخ بڑھ رہے ہیں۔ روپے کی قیمت گری۔ ادارے کے ذمہ 125.84 ملین ڈالر کے قرضے ہیں۔ 17 ارب روپے مالی پیکیج کے تحت 10 ارب روپے پی آئی اے آپریشن چلانے‘ باقی رقم حکومتی ضمانتوں کی لاگت پوری کرنے کے لئے دی جائیگی۔ سیکرٹری پٹرولیم نے ایس ایس جی سی ایل نیٹ ورک کو گیس کی فراہمی کی صورتحال کے بارے میں بتایا۔ پی ایچ ایل کے لئے بنکنگ سینڈی کیٹ کے ذریعے 35.8 بلین روپے حاصل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ پی آئی اے کو ہدایت کی گئی کہ پی آئی اے بزنس ماڈل کو بہتر بنایا جائے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق سیکرٹری پٹرولیم نے سوئی سدرن میں گیس سپلائی صورتحال پر بریفنگ میں بتایا کہ سوئی سدرن کے گھریلو صارفین کیلئے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ سردیوں میںسندھ، بلوچستان میں زیرو ریٹڈ برآمدی شعبے کو گیس ملتی رہے گی۔ رابطہ کمیٹی نے سوئی سدرن کو زیرو ریٹڈ صنعت کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کے نوٹسز واپس لینے کی ہدایت کی۔ ڈھوک چین گیس فیلڈ سے سوئی ناردرن کو یومیہ ایک کروڑ 20لاکھ مکعب فٹ گیس فراہمی کی منظوری دیدی گئی۔ پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو بنکوں سے 35 ارب 80کروڑ روپے قرض لینے کی منظوری بھی دیدی گئی۔ ایل این جی ٹرمینل کیلئے وزارت میری ٹائم اور پٹرولیم کو تعاون بڑھانے کی ہدایت کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سردیوں میں سوئی سدرن کے سسٹم پر زیرو ریٹڈ برآمدی صنعت کو دستیاب گیس پر بریفنگ دی گئی۔ ٹیکسٹائل سمیت زیرو ایٹڈ 5برآمدی سیکٹرز کو دسمبر جنوری فروری میں بلاتعطل گیس ملے گی۔ علاوہ ازیں وزیر خزانہ اسد عمر سے اپٹما کے 10 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے گیس ٹیرف میں کمی پر مذاکرات کامیاب رہے۔ ترجمان اپٹما کے مطابق پنجاب میں ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے گیس کی قیمت 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے پہلے گیس کی قیمت 1400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ ملک بھر میں ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے یکساں گیس ٹیرف ہو گا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ٹیکسٹائل انڈسٹری سے جو وعدہ کیا، وہ پورا کریں گے۔ گیس ٹیرف کا نوٹفکیشن ایک دو روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ نیا ٹیرف پراسیسنگ اور کیپٹو پاور پر یکساں لاگو ہو گا۔
پی آئی اے/پیکیج

مزیدخبریں