لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکلتا دیکھ کر مسلم لیگ منفی پراپیگنڈے پر اتر آئی۔ مشکل وقت میں دوست ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ تحریک انصاف کے دھرنے کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف گھر گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 126 دن کے دھرنے سے عوام میں شعور آیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ان کا کہنا تھا کہ مشاہد اللہ خان ن لیگ کا وہ مہرہ ہے جو آل شریف کے ہاتھوں میں کھیلتا ہے جس کا کام ٹاک شوز سے لیکر اسمبلی تک ن لیگ کی کرپشن پر پردہ ڈالنا ہے۔ مشاہد اللہ شریف برادران کی مہربانی سے مالی اور سیاسی فوائد حاصل کر کے سینٹ تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آل شریف کی نوازش سے اپنے دو بھائیوں کو غیر قانونی طور پر بھاری تنخواہوں پر پی آئی اے میں بھرتی کرانے والے اور اپنی بیٹی کو ایم این اے بنوانے والے کے منہ سے پی ٹی آئی پہ اقربا پروری اور سیاسی نا اہلی کے الزامات مناسب نہیں لگتے۔
فیاض الحسن