لاپتہ افراد کے معاملے پر اقوام متحدہ کی زیرنگرانی حقائق کمشن قائم کیا جائے: لشکری رئیسانی

Nov 13, 2018

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی ایم) کے سینئر رہنما نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے لاپتہ افراد کے معاملے پر ’حقائق کمشن کا مطالبہ کردیا ہے ۔گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے حکومت کو لاپتہ افراد کے معاملے کو نہ اٹھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا۔ان کہنا تھا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ بلوچ مائیں اور بہنیں احتجاجی کیمپ میں بیٹھی ہیں اور حکومت معاملے پر کچھ نہیں کر رہی ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خواتین صرف اتنا جاننا چاہتی ہیں کہ ان کے پیارے کہاں ہیں ۔لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سرپرستی میں حقائق کمشن قائم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں کمیشن کا کام لاپتہ افراد کے حوالے سے معلومات و دیگر تفصیلات اکٹھا کرنا ہونا چاہیے۔
لشکری رئیسانی

مزیدخبریں