لاہور ہائیکورٹ نے پبلک سیفٹی کمشن کی منظوری کے بغیر آئی جی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سیکرٹری قانون کو 22 نومبر کو طلب کرلیا

Nov 13, 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ نے پبلک سیفٹی کمیشن کی منظوری کے بغیر آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سیکرٹری قانون کو 22 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیاہے۔ لا ہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انوارلحق نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئی جی سمیت اعلی پولیس افسران کی تعیناتیوں کیلئے سولہ برسوں سے قانون پر عمل نہیں کیا گیا ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے اسے نظر انداز نہیں کر سکتے ابھی تک عدالتی حکم پر عمل کیوں نہیں ہوا ایڈیشنل ایڈوکیٹ شان گل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کے لئے سمری بھجوا دی گئی ہے۔ نئے پولیس آرڈر کے ترمیی ایکٹ کے لئے مسودہ وزیراعلی کو بھجوایا گیا ہے۔ نئے قانون کے لئے کابینہ کی منظوری ضروری ہے۔

مزیدخبریں