کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) مستونگ کے علاقہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تفتان خودکش حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کرکے اسکے دھماکہ خیز مواد اور پستول بھی برآمد کرلیا۔ گرفتار شخص نے ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات کرتے ہوئے تفتان میں خودکش دھماکے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔