شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد بستی مٹھو میں ہوا جس میں فائنل میچ الاحمد کرکٹ الیون اور وکٹر کرکٹ الیون کے درمیان کھیلتے ہوئے الاحمد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز میں42 سکور کیا۔ وکٹر مقرر ہ اورز میں 38سکور بنا سکی۔ اس طرح سپر سکس ٹورنامنٹ الاحمد نے جیت لیا۔ مہمان خصوصی دلشاد احمد خان اور وقاص گوہر نے ونر کپتان اور رنر اپ کپتان کو ٹرافیاں دیں۔
سپرسکس کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل، الاحمد الیون نے وکٹر الیون کو 4 رنز سے ہرا کر جیت لیا
Nov 13, 2018