کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لیثررلیگس کے زیر اہتمام جاری انٹرکلبس چمپئن شپ کا لیگ مرحلہ مکمل ہوگیا۔ فینکس ایف سی، ریڈزکالج، میجیشین ایف سی ، ریڈ آرمی، بسم اﷲ اسپورٹس، ہزارہ یونائیٹڈ، ڈی آئی ڈی ایف سی اور قادری اسپورٹس نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ریاض احمد، ایریا منیجر، کراچی کے مطابق سکسٹین اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں 24ٹیموں نے حصہ لیا اور ان ٹیموں کو 3,3کے 8گروپ میں تقسیم کیا گیا۔ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔ گروپ ’اے‘ میں فینکس ایف سی نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی جب رئیل اسٹار کو 0-2کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔گروپ ’بی‘ میں ریڈز کالج نے نے کارساز ایف سی سے 1-1سے مقابلہ برابر کھیل کر 4پوائنٹس کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔گروپ ’سی‘ میں میجیشین ایف سی اور کراچی سٹی کا مقابلہ 0-0کی برابری پر ختم ہوا۔ میجیشین ایف سی کو4پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے کا ٹکٹ مل گیا۔ گروپ ’ڈی‘ میں ریڈ آرمی جس کو اپنے پہلے میچ میں رینیگیٹس ایف سی کے ہاتھوں 1-2کی شکست ہوئی دوسرے میچ میں نارتھ ینگرز کیخلاف 3-0کی کامیابی حاصل کرکے ناک آؤٹ مرحلہ میں جگہ بنالی۔ اس گروپ میں موجود ریڈ آرمی، نارتھ ینگرز اور رینیگیٹس نے 3,3پوائنٹس بنائے تاہم بہتر گول اوسط پر ریڈ آرمی کو دیگر ٹیموں پر برتری حاصل ہوئی۔گروپ ’ای‘ میں بسم ا ﷲ اسپوٹس دوسری کامیابی کے ساتھ باآسانی اگلے مرحلہ میں داخل ہوئی ۔فاتح ٹیم کیلئے یوسف نے ہیٹرک اسکور کی۔ ا۔ شافین ایف سی جس نے معمار اسپورٹس کیخلاف 4-2کی حیران کن کامیابی حاصل کی تھی دوسرے میچ میں بسم اﷲ اسپورٹس کیخلاف 4-0کی شکست سے دوچار ہوئی۔ گروپ ’ایف ‘ میں ہزارہ یونائیٹڈ ،گروپ ’جی‘ میں ڈی آئی ڈی،گروپ ’ایچ ‘ میں قادری اسپورٹس اگلے مرحلے میں پہنچے ۔ریفری صابر بلوچ، نور عالم، سید خورشید شاہ اور کاشف احمد جبکہ میچ سپروائزر ریاض احمد اور شہروز ابتسام تھے۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل 18نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 25نومبر کو کھیلا جائے گا۔
لیثررلیگس کے گروپ میچز کا اختتام ‘ کوارٹرفائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا
Nov 13, 2018