پارٹی مخالف سرگرمیاں‘ اے این پی کے افراسیاب خٹک ‘بشریٰ گوہر کی رکنیت معطل

پشاور(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے ، کارکنوں میں انتشار پیدا کرنے اور پارٹی کو نقصان پہنچانے پر اے این پی کے سینئر رہنما افراسیاب خٹک اور مرکزی نائب صدر بشری گوہر کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے جبکہ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے ان کی رکنیت معطلی کا نوٹیفیکیشن اے این پی سیکرٹریٹ باچا خان مرکز سے جاری کر دیا ہے قبل ازیں افراسیاب خٹک اور بشری گوہر کی طرف سے شوکاز نوٹس کا تفصیلی جواب پارٹی سیکرٹریٹ کو موصول ہوا جس میں دونوں نے انہی نکات کی وضاحت کی جو وہ مرکزی کونسل میں بیان کر چکے تھے اور انہی نکات کا ذکر وہ وقتاً فوقتاً پارٹی فورمز پر کرتے چلے آ رہے تھے اور کئی بار مشاورتی کمیٹی میں بھی اس کا ذکر کیا گیاتھا ،انہوںنے پارٹی سے شوکاز نوٹس کے حوالہ سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ کونسے نکات ہیں جن پر انہیںشوکاز نوٹس جاری کئے گئے حالانکہ انہی نکات پر مرکزی قائدین بار ہا انہی فورمز پر وضاحت کر چکے ہیںاور انہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے بارے میں تاکید بھی کی گئی تھی اس کے باوجود انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں جس سے کارکنوں کے ذہنوں میں انتشار پیدا کیا گیا ان کے جواب سے پارٹی قطعاً مطمئن نہیں لہٰذا مرکزی صدر نے پارٹی آئین کے صفحہ نمبر گیارہ ،آٹھویں باب اور شق نمبر 2کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...