پاکستان پوسٹ میں بہت صلاحیت ہے, 13 ہزار پوسٹ آفیسز کو جدید بنایا جائے گا:مراد سعید

وزیر مملکت مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے‘ پاکستان پوسٹ کے افسران اور عملہ باصلاحیت ہے‘ 13 ہزار پوسٹ آفیسز کو جدید بنایا جائے گا‘ پاکستان پوسٹ کے ریونیو میں اضافے کے لئے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں‘ 25 شہروں میں ون ڈے ڈلیوری سروس شروع کرنے جارہے ہیں‘ پاکستان پوسٹ کا عملہ گھر کی دہلیز پر منی آرڈر پہنچائے گا۔ منگل کو پاکتان پوسٹ نے الیکٹرانک منی آرڈر سہولت کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر مواصلات مراد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 93 جی پی اوز میں ہم الیکٹرانک منی آرڈر شروع کرنے جارہے ہیں۔ یہ ہمارے پاکستان کا اپنا ادارہ ہے پاکستان پوسٹ جلد خسارے سے نکل کر نفع بخش ادارہ ہوگا۔ الیکٹرانک منی آرڈر ایک بہترین سہولت ہے۔ پاکستان پوسٹ میں بہت صلاحیت ہے۔ پاکستان پوسٹ تقریباً دس ارب روپے سالانہ خسارے میں جارہا ہے۔ پاکستان پوسٹ کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے پاکستان پوسٹ کا عملہ گھر کی دہلیز پر منی آرڈر پہنچائے گا۔ پاکستان پوسٹ کو ملک بھر میں 85 فیصد رسائی حاصل ہے پچیس شہروں میں ون ڈے ڈلیوری سروس شروع کرنے جارہے ہیں۔ پاکستان پوسٹ کے ریونیو میں اضافے کے لئے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں ہم نے پاکستان کی معیشت میں اضافے کیلئے بھرپور تعاون کرنا ہے۔ کچھ عرصے بعد سب کو پاکستان کی ترقی میں بہتری نظر آئے گی۔ ہم ای کامرس کی طرف بھی جارہے ہیں تیرہ ہزار پوسٹ آفیسز کو جدید بنایا جائے گا۔ پاکستان کے اندر ایک صرف یہی ادارہ ترقی میں نظر آئے گا۔ مراد سعید نے کہا کہ سہولت کے تحت پچاس ہزار روپے تک فنڈز فوری طور پر گھر کی دہلیز پر مل سکیں گے یہ سروس کسی اور کے پاس نہیں ہے۔ ہم ڈے ڈلیوری سروس کی طرف بھی جائیں گے۔ صحافی حضرات اس سروس کے لئے تعاون کریں پاکستان پوسٹ کے ریونیو میں اضافے کے لئے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں۔ پاکستان پوسٹ کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ ملک بر کے پوسٹ آفیسز کو ڈیجیٹلائزڈ کررہے ہیں ماضی میں پاکستان پوسٹ پر توجہ نہیں دی گئی۔ پاکستان پوسٹ کے ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ بدنیتی اور نااہلی کی وجہ سے اداروں کو تباہ کیا گیا پاکستان پوسٹ قومی ادارہ ہے عوام نظام کی کامیابی کے لئے تعاون کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن