اسلام آباد (نیشن رپورٹ) پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان میں جیوانی کے قریب پیشوکان میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سمگلروں کی کشتی پکڑ کر 241 کلو ہیروئن اور 2 کلو حشیش قبضے میں لے لی۔ پکڑی گئی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 2 ارب 91 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ پکڑی گئی منشیات انٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی۔
بلوچستان: کشتی سے 241 کلو ہیروئن، 2 کلو حشیش برآمد
Nov 13, 2019