سابق امریکی صدر جمی کارٹر دماغ میں سوزش کے باعث ہسپتال داخل

Nov 13, 2019

واشنگٹن(آن لائن) سابق امریکی صدر جمی کارٹر دماغ میں سوزش اور خون بہنے کے باعث اٹلانٹا کے ہسپتال میں داخل کر دیئے گئے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارٹر سنٹر کی جانبسے جاری بیان میں کہا گیا کہ 95سالہ جمی کارٹر کو دماغ میں سوزش لاحق ہو گئی ہے ۔جبکہ ان کی دماغ کی شریانوں میں کلاٹنگ بھی ہے جس کے باعث انھیں گزشتہ شام کوریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے ایمورے یونیورسٹی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں ان کے دماغ کی سرجری ہو گی۔

مزیدخبریں