لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات اورسمگلنگ میں قید غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی سزا کیخلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 4 دسمبرتک ملتوی کر دی۔ 2 رکنی بنچ نے متفرق درخواست کی سماعت کی۔غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے اپنے خلاف ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔