لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات اورسمگلنگ میں قید غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی سزا کیخلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 4 دسمبرتک ملتوی کر دی۔ 2 رکنی بنچ نے متفرق درخواست کی سماعت کی۔غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے اپنے خلاف ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
منشیات اورسمگلنگ میں قید غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت4 دسمبرتک ملتوی
Nov 13, 2019