لاہور (پ ر) ڈاکٹر عامر نذیر کا کہنا تھا کہ ٹی بی کی تشخیص اورعلاج کیلئے حکومت پنجاب تمام تر سہولیات مفت فراہم کر رہی ہے ۔ صوبہ بھر میں ٹی بی کی مفت تشخیص و علاج کیلئے دیہی مراکز صحت ،تحصیل اور ضلعی ہسپتالوں اور تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں 549 ٹی بی مراکز قائم ہیں جبکہ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میںجدید جین ایکسپرٹ مشین سے مزاحمتی ٹی بی کی تشخیص کے 170 مراکز موجو دہیں ۔اس کے علاوہ مزاحمتی ٹی بی کی تشخیص اور علاج کیلئے 11 سپیشلائزڈ سینٹرز بھی کام کر رہے ہیں۔