ہر گزرتے دن کیساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے:مریم اورنگزیب

لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کو جتنی جلد بیرون ملک منتقل کیا جائے گا، اتنا ہی ان کے علاج کے لیے بہتر ہے۔ بیرون ملک ڈاکٹرز کا سب سے اولین چیلنج نواز شریف کے مرض کی درست تشخیص اور پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے ، ڈاکٹرز نواز شریف کو طبی طور پر سفر کے لئے پھر تیار کرنا شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پہلے ہی سیٹرائیڈز کی ہائی ڈوزز پہ ہیں، سٹیرائڈز اور دیگر ادویات کی مدد سے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو سفر کے قابل بنایا جائے گا، ڈاکٹرز نے گذشتہ روز نواز شریف کی نازک صحت کے پیش نظر ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے کے لئے کہا تھا۔

ای پیپر دی نیشن