لاہور(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نماز فجر کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔ ویڈیو میں خاتون نے پوچھا ایسا کیا کروں بچوں کو گہری نیند کے باوجود نماز فجر کیلئے اٹھاسکوں۔ عالم نے جواب دیا تم اس وقت کیا کروگی جب تمہارے گھر میں آگ لگ جائیگی تو خاتون نے جواب دیا میں بچوں کو جگائونگی۔ عالم نے کہا کہ بچے گہری نیند میں ہیں پھر کیاکروگی تو خاتون نے کہا میں گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے آگ سے بچائونگی توعالم نے جواب دیا کہ تم دنیا کی آگ سے بچانے کیلئے گریبان سے گھسیٹ کر باہر لے جاسکتی ہو تو جہنم کی آگ سے بچانے کیلئے بھی ان کیساتھ ایسا ہی کرنا۔ راکھی نے لکھا یہ پیغام سب کیلئے ہے ہمیشہ خدا کو یاد کرو ۔