باکسر عثمان وزیر نے میکسیکن حریف کے ساتھ لڑنے سے انکار کردیا

Nov 13, 2019

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے باکسر عثمان وزیر نے 22 نومبر کو دبئی میں روٹانڈہ رمبل میں میکسیکن حریف سے لڑنے سے انکار کردیا اور کہا کہ عامر خان نے علم میں لائے بغیر تجربہ کار اور اوپر رینکنگ والے کھلاڑی کیساتھ میچ رکھ دیا ۔ میرے ساتھ غلط بیانی کی گئی۔نہیں بتایا گیا کہ میرا مقابلہ کس کیساتھ ہوگا۔ سوشل میڈیا سے مدمقابل کا پتا چلا۔ میکسیکن باکسر کو 28 اکتوبر کو ہی میرا بتا دیا گیا تھا۔ میرے کیخلاف غلط پروپگینڈا کیا جا رہا ہے کہ حریف سے خوفزدہ ہوں۔ میکسیکن باکسر 7 انٹرنیشنل فائٹ جبکہ میں صرف 2 فائٹ کھیل چکا ہوں کھیلا۔ میں ملک کیلئے کھیلتا ہوں، میں پاکستان کا جھنڈا کبھی نیچے نہیں ہونے دونگا۔ ریکنگ والے کیساتھ ہی لڑونگا۔ چند سکوں کی خاطر میں اپنے ملک کو بدنام نہیں کرنا چاہتا۔

مزیدخبریں