لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ملک میں پہلی پروفیشنل باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان کر دیا ۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود نے ملک میں پروفیشنل باکسنگ کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پروفیشنل باکسنگ مینجمنٹ کمیٹی کا قیام عمل میں لائے ہیں۔ پروفیشنل لیگ کے انعقاد سے باکسرز کی غیر قانونی ایونٹس میں شرکت کی حوصلہ شکنی ہوگی۔شاہد احمد خان کو لیگ کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔