جاپان کے وزیرِاعظم شِنزو آبے کی جانب سے دی گئی چیری بلاسم دعوتِ تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ جاپانی حزبِ اختلاف کی جاپانی کمیونسٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شِنزو آبے کی جانب سے دی گئی چیری بلوسم دعوت مین مہمانوں کی تعداد اور دعوت پر لاگت سال بہ سال بڑھتی جا رہی ہے۔مذکورہ جماعت نے جاپانی وزیرِاعظم شِنزو آبے کو یہ کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہ انہوں نے اپنے مقامی حلقے سے اپنے کئی حامیوں کو مدعو کیا تھا۔جاپانی کمیونسٹ پارٹی سمیت حزبِ اختلاف کی چار جماعتوں کے عہدیداروں نے اِس اَمر پر اتفاقِ رائے کیا ہے کہ اگر یہ بات سچ ہے تو وزیر اعظم آبے سرکاری اور نجی مفادات کو آپس میں ملا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ چاروں جماعتوں نے کہا ہے کہ وہ اِس بات کا جائزہ لینے کے لئے ایک پینل تشکیل دیں گی کہ شرکاءکی تعداد میں اضافے کی وجہ کیا ہے۔