امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کرنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ نیو یارک کے اکنامک کلب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ معاہدے پر اس وقت دستخط کئے جائیں گے اگر وہ امریکہ اور امریکی کارکنوں کےلئے سودمند ہوگا۔