لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ اور ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ کے سب زیادہ میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے علیم ڈار اور مائیکل گف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے فائنل میں آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کرنے والے احسن رضا اور آئی سی سی انٹرنیشنل امپائرز پینل میں شامل راشد ریاض ایونٹ کے فائنل میں تیسرے اور چوتھے امپائر کی حیثیت سے فرائض ادا کریں گے۔ محمد انیس اس میچ میں ریفری کی حیثیت سے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 42 میچوں میں امپائرنگ کرنے والے علیم ڈار 14 اور 15 نومبر کو بالترتیب شیڈول ایلیمینٹر ون اور ایلیمینٹر ٹو میں بھی آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔