مودی نے بھارت کومسلمانوں کیلئے جہنم بنادیا : ناصراقبال خان 

Nov 13, 2020

لاہور( پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدو ر تنویرخان ،مخدوم وسیم قریشی ،سلمان پرویز ،محمداشرف عاصمی ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ، ملک شکیل اعوان ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمد یونس ملک اورسینئر نائب صدرمہر محمدسلیم نے کہا ہے کہ مودی نے بھارت کومسلمانوں سمیت اقلیتوں کیلئے جہنم بنادیا۔بھارتی مسلمان انصاف سمیت بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں۔
جہاں عالمی ضمیر مردہ ہو وہاں بھارتی مسلمانوں کے قتل عام پر کون اورکیوں آواز اٹھائے گا۔آندھراپردیش میںپولیس گردی نے مسلمان خاندان کوٹرین کے آگے کودنے اورموت کوگلے لگانے پرمجبورکردیا۔
 انتہاپسندمودی کے دور اقتدارمیں ہندوستان انسانیت کیلئے قبرستان بن گیا۔بھارت کی کسی ریاست میں کوئی اقلیت محفوظ نہیں وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

مزیدخبریں