راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مریم نوازگلگت بلتستان کے دورے کے بعد جمعرات کی دوپہر ایک بجے کی فلائٹ سے جب نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پہنچیں تو کارکنان نے میاں نواز شریف اور مریم نواز کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ ان کے نعروں کا جواب لیگی مرکزی رہنماء بھی دیتے رہے مریم نواز نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔