کینبرا (اے پی پی)آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن نے افغانستان میں آسٹریلوی فوج کی جانب سے مبینہ طور پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لیے خصوصی پراسیکیوٹر تعینات کر دیا۔ 2017 میں آسٹریلیا کی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے انکشاف کیا تھا کہ آسٹریلویا کی ایلیٹ فورسز نے افغانستان میں 2005 اور 2016 کے درمیان مبینہ طور پر نہتے افغان شہریوں کو قتل کیا تھا جس میں بچے بھی شامل ہیں۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے جمعرات کو افغانستان میں خصوصی پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے تحقیقات میں معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی فوج جو مرد و خواتین اور ہماری دفاعی فو جوں کے لئے خدمات سرانجام دیتی ہے وہ کیسے اس طرح یعنی جنگی جرائم میں ملوث ہو سکتی ہے لہٰذا اس کے لیے سچ اور ایمانداری پر مبنی غیرجانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں اور کے ساتھ ساتھ معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا آسٹریلیا کے سپیشل آپریشنز ٹاسک گروپ (ایس او ٹی جی) کے مبینہ طور پر جنگی جرائم کی تحقیقات کی رپورٹ آئندہ ہفتے پیش کی جانی ہے۔