کوئٹہ: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ 3اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

Nov 13, 2020

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں آر آر جی کے 3اہلکاروں سمیت5 افراد زخمی ہوگئے۔سپنی روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں آر آر جی کے 3اہلکار زوہیب، سعادت، دلاور اور 2دکاندار محمد اسماعیل اور عصمت اللہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

مزیدخبریں