متنازعہ قانون ہانگ کانگ میں جمہوریت کی حامی پوری اپوزیشن لجسلٹیوکونسل سے مستعفی

ہانگ کانگ سٹی (این این آئی )ہانگ کانگ میں قانون سازوں کو کسی عدالتی چارہ جوئی کے بغیر برطرف کردینے کے ایک نئے متنازعہ قانون کی مخالفت میں اپوزیشن کے تمام 15 اراکین نے لیجسلیٹیو کونسل سے استعفی دے دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپوزیشن قانون سازوں نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب ہانگ کانگ لیجسلیٹیو کونسل سے ان چار اراکین کو برطرف کردیا گیا جو جمہوریت کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کی تائید کرتے رہے ہیں۔جمہوریت نواز گروپ کے کنوینر وو چی،وائی نے ایک پریس کانفرنس میں اپوزیشن رہنمائوں کے مستعفی ہوجانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے جا رہے ہیں کیوں کہ مرکزی حکومت نے بے رحمی کے ساتھ قدم اٹھاتے ہوئے ہمارے رفقائے کار، ہمارے ساتھیوں کونا اہل قرار دے دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گوکہ ہمیں مستقبل میں جمہوریت کے لیے جنگ میں بہت سارے مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن ہم اپنی لڑائی جاری رکھیں گے، ہم کبھی ہار نہیں مانیں گے۔وو نے بتایا کہ اپوزیشن کے تمام اراکین جمعرات کے روز اپنے استعفے پیش کردیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...