قاہرہ (این این آئی) مصر کے صحرائے سیناء میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 امریکی فوجیوں سمیت 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے دیگر 2 فوجیوں میں سے ایک کا تعلق فرانس اور ایک کا جمہوریہ چیک سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام اہلکار کثیر القومی مبصر فوج (ایم ایف او) کے امن مشن کا حصہ تھے۔ ایم ایف او کے حکام کے مطابق وہ اپنے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے حادثے میں جانی نقصان کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔ اسرائیلی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ہیلی کاپٹرحادثے اور اس میں ہونے والی 8 ہلاکتوں کے بارے میں بتایا ہے۔