آرمینیا میں ہزاروں افراد کا جنگ بندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

یروآن (این این آئی )آرمینیا کے دارالحکومت یروان میں ہزاروں افراد نے حکومت کے آذربائیجان سے ناگورنوقراباغ میں جنگ بندی کے لیے سمجھوتے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور وزیراعظم نیکول پشینیان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناگورنوقراباغ میں آذربائیجان کی فوج کی پیش قدمی کو تسلیم کیا گیا ہے اورآذربائیجان میں اس کو فتح سے تعبیر کیا گیا ہے اور اس کا جشن منایا جارہا ہے جبکہ آرمینیا کے وزیراعظم کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کے خلاف یروآن میں ہزاروں آرمینیائی شہری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، انھوں نے دارالحکومت یروان میں احتجاجی ریلیوں کو روکنے کے لیے مارشل لا کی پابندی کو بھی تیاگ دیا اور دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے جاری رکھے ،احتجاجی مظاہروں کے شرکا نے کرونا وائرس سے بچا کے لیے حفاظتی ماسک پہن رکھے تھے۔

ای پیپر دی نیشن