پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس، نامزد ملزموں پر فرد جرم عائد کرنیکی کارروائی موخر

Nov 13, 2020

اسلام آباد(نا مہ نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کر دی۔پی ٹی آئی رہنما علیم خان، شفقت محمود، اسد عمر، پرویزخٹک، اعجازچوہدری کی جانب سے  بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔عدالت نے درخواستوں پر2دسمبر کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔علیم خان کی جانب سے 2وکلا نے الگ الگ بریت کی درخواستیں دائر کر کیں۔ علیم خان کی وکالت کرنے کیلئے انتظار حسین ایڈووکیٹ اور عبداللہ بابر کی آپس میں بحث بھی ہوئی۔عدالت کی دونوں وکلا کو آپس میں فیصلہ کر کے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ علیم خان آئندہ سماعت پر آکر بتائیں ان کا وکیل کون ہے۔ عدالت نے کہاکہ ایک ملزم ایک ہی بریت کی درخواست دائر کرسکتا ہے۔عدالت نے کہاکہ علیم خان کے دستخط شدہ پہلی درخواست پر نوٹس بھی جاری ہوچکے ہیں، یہ عدالت کا مسئلہ نہیں دونوں وکلاء آپس طے کریں کون عدالت پیش ہوگا، علیم خان بتائیں ان کا کون سا وکیل عدالت میں پیش ہوگا۔ عدالت نے کہاکہ عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کے کارکن قتل کیس میں عمران خان بری ہوچکے ہیں، دھرنوں سے متعلق چودہ مقدمات درج ہیں، صدر مملکت عارف علوی کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، صدر پاکستان کی بریت کی درخواست پر کارروائی نہیں کرسکتے۔

مزیدخبریں