واشنگٹن (انٹریشنل ڈیسک) کرونا کی وباء کے باوجود امریکا میں مس یو ایس اے اور مس یو ایس اے ٹین کے مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا اور مسلسل دوسرے سال بھی مس یو ایس اے کا اعزاز ایک سیاہ فام دوشیزہ کے نام رہا۔ رواں سال ریاست مسیسپی سے پہلی بار ایک سیاہ فام دوشیزہ نے مس یو ایس اے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ سی این این کے مطابق 22 سالہ ایسا برانچ نے مقابلہ جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔ اب وہ عالمی مقابلہ حسن میں اپنے ملک کی نمائندگی کرینگی۔