لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے تحریری فیصلے میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت اور سلمان شہباز کو پیشی کا آخری موقع دے دیا ہے۔ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ شہبازشریف اور حمزہ سمیت10ملزموں پرفردجرم عائدکی گئی۔ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت اور بیٹے سلمان شہباز کو پیشی کا آخری موقع دیا جاتا ہے جبکہ رابعہ عمران،ہارون یوسف بھی آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔ ملزموں کے وکلاء نے تیاری کے لیے 14روز کا وقت مانگا اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ استدعا پر سماعت ملتوی کی جاتی ہے۔