لاہور(نمائندہ خصوصی) 34 لاکھ سے زائد مالیت کے بوگس چیکوں کے مقدمات کا مفرور اشتہاری ملزم کو ہوٹل آئی سافٹ وئیر کی مدد سے گرفتار کر لیا۔
ایس پی اقبال ٹائون کا کہنا تھا کہ وسیم نامی ملزم فیصل آباد اور لاہور پولیس کو مختلف چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزم کو ہوٹل آئی سوفٹ وئیر کی مدد سے پکڑا گیا۔مفرور و اشتہاری مجرم وسیم لاہور سے فیصل آباد کیلئے نیازی بس اڈے سے گاڑی میں سوار ہوا تھا۔
اشتہاری وسیم کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا فیصل آباد اور گلشن راوی لاہور میں بوگس چیک کے مقدمات درج تھے۔سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم اقبال ٹاون ڈویژن کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس سوفٹ وئیرز کی مدد سے اشتہاری و مفرور ملزمان کا قلعہ قمع کیا جارہا ہے۔
بوگس چیکوں کا اشتہاری ملزم گرفتار
Nov 13, 2020